سرینگر،7؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے والد مفتی محمد سعید کی پہلی برسی پر اننت ناگ ضلع کے بجبیہرامیں واقع ان قبر پر گئیں اور فاتحہ پڑھا۔حکام نے بتایا کہ عوامی امور کے وزیر عبد الرحمن ویری، پی ڈی پی جنرل سکریٹری سرتاج مدنی اور کچھ رشتہ داروں کے ساتھ محبوبہ آج صبح مفتی کے قبر پر گئیں اور حکمراں پارٹی کے بانی کے لئے فاتحہ پڑھی۔مفتی کو شدید انفیکشن کے بعد ایمس میں داخل کرایا گیا تھا جہاں گزشتہ سال آج ہی کے دن ان کا انتقال ہو گیا تھا۔مفتی کی پہلی برسی پر پی ڈی پی نے وادی میں بہت سی ریلیوں کی منصوبہ بندی بنائی تھی لیکن گزشتہ چار دن سے جاری برف باری سے اس میں خلل پیدا ہو گیا۔پارٹی نے آج انڈوراسٹیڈیم میں مرحوم لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک پروگرام کا اہتمام کیاتھا۔